اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین نے حکومت کی جانب سے اشیا پر ٹیکس عائد کرنے پر کہا ہے کہ عوام پہلے 8فیصد ٹیکس دیتی تھی لیکن اب انہیں 17فیصد ٹیکس دینا پڑ رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ چینی پر لگایا گیا 17فیصد ٹیکس صفر ہونا چاہیے ، ٹیکس کے ختم ہونے سے چینی 10روپے فی کلو سستی ہو گی اور عوام کیلئے آسانی پیدا ہو گی لیکن ایسا کرنے سے حکومت کے پاس بجٹ کا خسارہ بڑھ جائے گا ۔
وزیراعظم کےقریبی ساتھی جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ۔ گھی پر پہلے بھی ٹیکس تھا لیکن وہ صرف امپورٹ پر تھا لیکن اب وہ ٹیکس گھی مل کو شفٹ کر دیا گیا ہے ، کھاد پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک چلانا تو عوام کو یہ بوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔ بہت جلد پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو جائے اور پاکستانی عوام خوشحال ہوجائے گی ۔