بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بجٹ نے 99فیصد عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،ورکنگ کلاس اور محنت کشوں پر 16فیصد سروس ٹیکس لگانا پی ٹی آئی کی غریب عوام کش پالیسی کا حصہ ہے ‘ جواد احمد پھٹ پڑے

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے پنجاب کے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی بجٹ کے بعد اب صوبائی بجٹ نے بھی ملک کی 99فی صد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ورکنگ کلاس اور محنت کشوں پر 16فی صد سروس ٹیکس لگانا دراصل تحریک انصاف کی غریب عوام کش پالیسی کا حصہ ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت معاشی طور پر کمزور طبقات کو بجٹ کے زریعے ریلیف دیتی اور انکے کاروبار کے لئے اوپن مارکیٹ میں مواقع پیدا کئے جاتے مگر ملک کے سب سے بڑے صوبے کے 23سو ارب 57 کڑور کے بجٹ نے محنت کشوں کسانوں اور ورکنگ کلاس سے تعلق رکھنے والے طبقات کے سنہری مسقبل کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے تحریک انصاف کی حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو عوام کو سہولیات اور دیگر مواقع دینے کے سنہرے خواب دکھائے جاتے تھے مگر آج حکومت میں آکر بجٹ کے وقت انھوں نے اپنے ہی منشور کے خلاف کام کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہ صوبائی بجٹ سے ایک دن پہلے ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد آٹا گھی چاول چینی اور روٹی سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں یکدم اضافہ ہوا ہے اور اب آنے والے دنوں میں تیل اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا جس کی ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہی ہوگئی تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں اور ان ہر عائد کے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کو فوری ختم کرئے تاکہ ورکنگ کلاس اور محنت کش سکون کا سانس لے سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…