ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

 وفاقی وزراء بھی پکڑ میں آنے والے ہیں، عید قربان سے پہلے آصف   زرداری کے ساتھ کیا ہوگا؟ بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے حکومتی وزرا کہ لیے نئی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء، تحریک انصاف،جی ڈی اے رہنماء اور ایم کیو ایم والے بھی پکڑ میں آنے والے ہیں،سال دو ہزار بیس وفاقی حکومت کے لئے بڑا مشکل سال ہوگا۔

انہوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کی۔ منظوروسان نے مزید دعوی کیا کہ تحریک انصاف کے دو وزراء پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں بہت جلد اعلان کریں گیں،دو ہزار بیس میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے عمران خان کہ متعلق پیش گوئی کی کہ جنوری دو ہزار بیس تک عمران خان کو مجبورناً لندن جانا پڑے گا،جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی،آنے والے دنوں میں وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی پکڑ میں آئیں گے، جی ڈی اے کے رہنماوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا، انہوں نے ایک سو کہ جواب میں کہا کہ اپوزیشن کی گرفتاریاں اورحالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ اور حکومت مخالف تحریک کو مضبوط کرنے کہ لیے کیا گیا ہے،حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا،بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گی،سال 2020 جنوری تک ماحول ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان، لندن والے قائد کے ساتھ ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کے ڈر سے خاموش ہیں،میں پہلے ہی کہا تھا کہ سال 2019 بڑا اہم ہے اور بھی مزید فیصلے ہونے والے ہیں،عید قربان سے پہلے آصف علی زرداری کو ریلیف مل جائے گا۔  منظور حسین وسان نے حکومتی وزرا کہ لیے نئی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء، تحریک انصاف،جی ڈی اے رہنماء اور ایم کیو ایم والے بھی پکڑ میں آنے والے ہیں،سال دو ہزار بیس وفاقی حکومت کے لئے بڑا مشکل سال ہوگا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…