اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور (ن )لیگ کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے وفاقی بجٹ 2019-20 پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٓئی ایم ایف جانے اور قرضے لینے پر جس نے خود کشی کرنی تھی وہ ڈیسک بجا رہا ہے۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے وزیر مملکت حماد اظہر کی بجٹ تقریر اور وزیراعظم عمران خان ایوان میں موجودگی کی تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے ان تصاویر پر پیغام میں لکھا کہ وزیر مملکت کو بجٹ پڑھنے کیلئے جس آئی ایم ایف کے نمائندے نے تیار کیا وہ ساتھ بیٹھا پہرہ دے رہا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف جانے اور قرضے لینے پر جس نے خود کشی کرنی تھی وہ ڈیسک بجا رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال ’ آپ کے خیال میں موجودہ بجٹ سے کس طبقے کو فائدہ پہنچنے کا امکا ن ہے؟خواجہ آصف نے اس کے جواب میں کہا کہ سارے مرگئے، غریب بالکل مرگیا،مڈل کلاس 4 سانس لے کر مرجائے گا،امیر کچھ دن کڈ (نکال) جائے گا۔