جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آصف علی زرداری کو کیوں گرفتار کیا؟ماضی میں سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنیوالے شہبازشریف شدید مشتعل،حکومت پر سنگین الزامات عائد،چیئرمین نیب کو چیلنج کردیا

datetime 10  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری مسلسل نیب کے سامنے پیش ہورہے تھے، گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں تھی،نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے،چیئرمین نیب کو ایوان میں آنا چاہیے،مجھ پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں،اگرمجھ پر الزامات ثابت ہوگئے تو سیاست سے ہمیشہ کیلئے دستبردار ہوجاؤں گا۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نے نیب کے سامنے کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا، انہوں نے آصف زرداری نے نیب کے ہر سوال کا جواب دیا۔شہباز شریف نے کہاکہ اس طرح کا قدم اٹھانے کا نیب کا کوئی جواز نہیں تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج ہی آصف زرداری کے پرودکشن آرڈر جاری کیے جائیں، خواجہ سعد رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ آپ نے میرے اور سعد رفیق کے پروڈکشن جاری کرکے جمہوری روایات کا مظاہرہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرکے شکریہ کا موقع دیں۔قائد حزب اختلاف کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مجھے اس معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے کچھ وقت دیں۔عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے وزیر توانائی عمر ایوب کو ٹوئٹ کر کے مبارکباد دی کہ آپ نے بجلی کا مسئلہ حل کر دیا ہے، یہ صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ وزیر خارجہ ایوان میں موجود ہیں کچھ دن پہلے او آئی سی کا اجلاس ہوا،او آئی سی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان خود بھی پیش ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں آئے روز ظلم ہورہا ہے دوسری جانب فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جارہے ہیں،پاکستانی قوم کو شدید صدمہ پہنچا کہ او آئی سی کے اعلامیہ میں کشمیر کا تذکرہ نہیں تھا۔

شہباز شریف نے کہاکہ مئی دو ہزار اٹھارہ کو قوم کو بتایا تھا کہ تمام تر چیلنجر اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود گیارہ ہزار میگا ووٹ بجلی پیدا کی۔اس موقع پر سپیکر نے اپوزیشن لیڈر سے اختلاف رائے کیا اور کہا کہ گزشتہ سال لوڈ شیڈنگ تھی اس بار رمضان بڑے سکون سے گزرا۔شہباز شریف نے کہاکہ یہ بھی ہماری وجہ سے ہوا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ وزیر اعظم کا عمر ایوب کے بارے میں ٹوئٹ مذاق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دوست فواد چودھری سے عہدہ چھین لیا گیا وہ ڈپریشن میں چلے گئے ہیں۔ اسد قیصر نے

کہاکہ فواد کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بڑی اہم وزارت ملی ہے،فواد صاحب عید کے چاند کے معاملے پر کیمیائی نسخہ سامنے لائے۔ شہباز شریف نے کہاکہ علماء سے بھی آج کل بڑے احترام سے بات کرتے ہیں،مبارکباد کے مستحق ہیں۔شہباز شریف نے کہاکہ نیب اور پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کو اس ایوان میں آنا چاہئے،چیئرمین نیب نے جو مجھ پر الزام لگایا وہ ثابت کریں یا استعفیٰ دے دیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرمجھ پر الزامات ثابت ہوگئے تو سیاست سے ہمیشہ کیلئے دستبردار ہوجاؤں گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…