جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

 شہباز شریف کی لندن سے  واپسی،”ہاں“ اور ”ناں“ کی افواہوں کا ڈراپ سین، بالاخرحتمی خبر آگئی

datetime 8  جون‬‮  2019 |

لندن، لاہور  (آن لائن ) شہباز شریف لندن سے  پاکستان کیلئے روانہ، صبح 5بجے   لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے لندن ائیرپورٹ پر وطن واپس روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ احتجاج کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس ہے اور تمام باتیں وہیں کی جائیں گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلئیر ہیں اور وہ ہر چیز کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔وطن واپسی کے لیے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف کل صبح لاہور ائرپورٹ پہنچیں گے۔ میاں شہباز شریف پی ا?ئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذرایعے لندن سیلاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف والد کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔جس کے بعد وہ سیدھا اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن چلے جائیں گے۔ پہلے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرا علاج ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن میں ڈاکٹرز کے منع کرنے کے باوجودپاکستان واپس آ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کو اسلام آباد میں پارٹی کے ذمہ داران سے مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے ہو گی۔ تاہم اب انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلئیر ہیں اور وہ ہر چیز کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ نصدر مسلم لیگ ن نے کارکنان کو استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ آنے سے منع کر دیا ہے جبکہ وہ کل صبح لاہور پہنچیں گے۔جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں لاہور کی سطح پر نئی تنظیم سازی،شہباز شریف کی وطن واپسی پر استقبال، حکومت کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف ریفرنسز،حکومت کیخلاف متوقع احتجاجی تحریک سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…