جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

 مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کب لندن سے وطن واپس پہنچیں گے؟ تاریخ کا اعلان کردیاگیا،استقبال کی تیاریاں شروع

datetime 4  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(  آن لائن) مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف 8 جون کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا لندن میں 7 جون کو کچھ میڈیکل چیک اپ ہو گا جبکہ شہباز شریف وطن واپس پہنچتے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف وطن واپس پہنچنے کے بعد ملکی صورتحال پر پارٹی رہنماں سے مشاورت بھی کریں گے۔یاد رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے 25 مئی کو رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاوسنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملزم  شہباز شریف کے وکلا سے انکی  عدالت میں پیشی کی حتمی تاریخ مانگ لی تھی۔جج نے کہا کہ عدالت بہت فراخ دلی سے کیس سن رہی ہے،بیان حلفی دیں کہ شہباز شریف کب پیش ہوں گے؟ میرے پاس ایسی کوئی رپورٹ نہیں ہے کہ طے کیا جائے کہ انکا پاکستان میں علاج ممکن نہیں ہے؟شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ وہ کوئی حتمی ٹائم فی الوقت نہیں دے سکتے۔شہباز شریف کے  ٹیسٹ چل رہے ہیں،  اگر کورٹ انہیں یہ سہولت دے  کہ انکا میڈیکل بورڈ بنا دیا جائے تو مناسب ہوگا۔جج نے کہا کہ میں نے 15 دن اسی لیے دیے تھے کہ وہ علاج کروا کر واپس آ جائیں۔ عدالت نے شہبازشریف کی 28 مئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں  13 جون کو ہر حال میں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت  کی تھی۔ شہباز شریف 8 جون کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا لندن میں 7 جون کو کچھ میڈیکل چیک اپ ہو گا جبکہ شہباز شریف وطن واپس پہنچتے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔شہباز شریف وطن واپس پہنچنے کے بعد ملکی صورتحال پر پارٹی رہنماں سے مشاورت بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…