جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی محسن داوڑ اور علی وزیرکی حمایت میں کھل کر سامنےآگئی ، اپنا مطالبہ دوبارہ دہرا دیا

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ممبران پارلیمنٹ محسن داوڑ اور علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبہ پر قائم ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے دونوں معزز ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے سپیکر کو خط بھی لکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی معزز ممبران کا پروڈکشن آرڈر جاری کریں ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی آئین کی بالادستی اور

قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اصل حقائق کی تہہ تک پہنچنے کے لئے پارلیمنٹ سب سے معتبر فورم ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ معزز ممبران کو پارلیمنٹ میں پوری وضاحت اور صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے جرم ثابت ہونے پر سزا کے لئے قانونی عمل مکمل کیا۔ نیر بخاری نے کہاکہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ نا ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی ایم ممبران کے صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کا بل حکومتی حمایت سے قومی اسمبلی سے پاس ہوا۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…