اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین نےپاکستان کے بڑے شہرمیں اپنا کونسا آفس کھولنے کا اعلان کر دیا

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) چینی سفیر یاؤ جنگ نے نے ویزے کے حصول کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ چینی ویزے کے لئے برانچ لاہور میں اگلے ماہ آپریشنل ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے

الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے چین کے ویزے کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ، سیاحت اور سماجی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں برانچ کھلنے سے پاکستانی شہریوں کو چینی ویزے کے حصول میں سہولت ملے گی۔ چینی ویزے کے لئے برانچ لاہور میں اگلے ماہ آپریشنل ہو جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چینی سفیر نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…