بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

 پارٹی کی نئی ٹیم کون لایا ہے؟رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) سابق وزیرقانون پنجاب اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کی نئی ٹیم میاں شہباز شریف لائے ہیں اور وہ نوازشریف کے اوپنر بلے باز ہیں۔لاہور میں ن لیگی رہنماؤں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں، ڈویژن  اور ڈسٹرکٹس میں ن لیگ کے کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا اور نچلی سطح پر بھی تنظیم سازی کی جائے گی۔احسن اقبال نے مریم نواز کو نئی تنظیم میں ویلکم کیا اور کہا کہ وہ پہلے بھی پارٹی میں اپنا کردار ادا کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نائب صدرکا عہدہ دیا گیا ہے۔ ان کے سرگرم ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری قوت اور اثاثہ ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا شہبازشریف آج بھی پارٹی کے صدر ہیں۔ وہ آئندہ  چند روز میں واپس  آجائینگے گے۔رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ حکومت نے 8ماہ میں 3گنا مہنگائی کر کے عام آدمی کی زندگی مشکل کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں آئی ایم ایف کے ملازمین کو لایا جا رہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر ہٹایا گیا۔ آئی ایم ایف کے ملازمین کو ملک پر مسلط  کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت ملنا ان کا حق تھا لیکن یہ عدالتی فیصلہ ہمارے لییمایوس کن ہے اور سب کو معلوم ہے سابق وزیراعظم کے ساتھ  ناانصافی ہوئی ہے۔عمران خان نے نوازشریف کی ضمانت سے3 دن پہلے ہرزہ سرائی کی اور عدالتوں پردباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوضمانت میں نہ ملنا مایوس کن ہے۔ سابق وزیرعظم 7 مئی کو کوٹ لکھپت جیل منتقل ہوجائیں گے۔سابق وزیر داخلہ حسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیا بلدیاتی نظام غیرآئینی اورغیرقانونی ہے ن لیگ اس قدام کوعدالت میں چیلنج کرے گی۔ نااہل حکومت سے جان چھڑوانے کے لیے ن لیگ تحریک چلائی جائے گی اور فعال کردار ادا کرے گی۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے گزشتہ 5سال میں گزشتہ25 سال سے زیادہ ترقی ہوئی۔ یکم اپریل2018 کے بعد ملک میں کوئی ترقیاتی سرگرمی نہیں ہو رہی اور نہ ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے آئی ایم ایف کے کہنے پروزیرخزانہ،گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو نہیں ہٹایا گیا۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…