ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پیرا گون کا اصل مالک کون ہے؟ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق بری طرح پھنس گئے،چونکادینے والے انکشافات

datetime 18  اپریل‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر سماعت 24اپریل تک ملتوی کر دی۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رؤف پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ خواجہ برادران کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ برادران نے پیراگون کو مختلف مالکان سے زمین لے کر دی ،اس معاونت پر خواجہ برادران کو کمیشن ملا جو کراس چیک کے ذریعے دیا گیا،

جو لوگ غیر قانونی کام کرتے ہیں وہ بنک اور کراس چیک کے ذریعے نہیں کرتے ، ہم نے ٹیکس ریٹرن میں سب کچھ ظاہر کیا ہوا ہے، جو بندہ جرم کرتا ہے چھپا کر کرتا ہے۔ 128 دن سے جیل میں ہیں نیب نے ابھی تک ریفرنس فائل نہیں کیا ،الزام لگایا گیا کہ ہم نے عوام سے فراڈ کیا،پیراگون میں 8ہزار پلاٹس ہیں مگر آج تک ایک بھی عوامی شکایت نہیں آئی ،نیب نے اس حوالے سے اشتہارات بھی دیئے مگر ایک بھی شکایت نہیں آئی ۔ نیب کہتی ہے کہ 67 شکایات آئیں مگر آج تک ہمیں انکے متعلق بتایا تک نہیں گیا۔ عدالت نے کہا کہ شکایات ہیں تو پیراگون سٹی کے خلاف ہیں کیا کسی نے خواجہ برادران کا نام لیا ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پیراگون کے اصل مالکان خواجہ برادران ہیں اور یہ لوگوں سے رقوم بھی وصول کرتے رہے ۔پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں جن افراد کو پلاٹ الاٹ ہوئے ان میں 68 نے نیب کو درخواست دی،تین سے چار افراد نے خواجہ برادران کا نام لیا ہے۔وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ یہ معاملہ عوام کا نہیں دو بڑی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا پیراگون سے جھگڑا ہے ،جن دو افراد کے بیانات لگائے گئے ہیں وہ عام لوگ نہیں بلکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان ہیں ،دونوں سوسائٹیز کے پیراگون کے ساتھ سول کیسز چل رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ پیراگون سٹی کا ماسٹر پلان کہاں ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ماسٹر پلان جعلی ہے،ٹی ایم اے نے پیراگون کو رجسٹر نہیں کیا اور انہوں نے وہاں تعمیرات شروع کر دیں ۔وکیل خواجہ برادران نے کہا کہخواجہ برادران نے پیراگون کے ساتھ زمین کا تبادلہ کیا،

دونوں بھائیوں نے پچاس کنال زمین دی اور بدلے میں لی جانے والی زمین کے ڈویلپمنٹ چارج بھی ادا کرنے ہیں۔وکیل خواجہ برادران نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری میں زمین کے بدلے زمین کا ذکر نہیں کیا گیا۔ جس پر عدالت نے حیرانگی کا اظہار کیا ۔وکیل خواجہ برادران نے مزید کہا کہ پیراگون کے خلاف جو بھی مقدمات چل رہے ہیں ان میں خواجہ برادران کا نام تک نہیں ، افسوس کی بات ہے کہ ان مقدمات کا عدالت می ذکر تک نہیں کیا گیا ،پیراگون کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو معاف کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا گیا ،

قیصر امین بٹ نے مرضی کا بیان نہیں دیا تو چیئرمین نیب نے معافی واپس لے لی ،قیصر امین بٹ کو دوبارہ معاف کر کے اپنی مرضی کا بیان دلوایا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پیراگون نے خواجہ برادران سے معاہدہ کیا ہے، معاہدہ کرنے والے بھی انکے رشتے دار ہیں،ہم نے پوچھا کہ آپکے اکاؤنٹ میں پیسے کیسے آئے تو جواب دیا گیا کہ ریکارڈ بہت پرانا ہے،تلاش کرنا پڑے گا۔فاضل بنچ نے کہا کہ ملزم کے سوال اور جواب پر اگر آپ نے تفتیش کرنی ہے تو ملزم کے پورے بیان کو دیکھنا ہوتا ہے،صرف ایک حصہ پر انحصار نہیں ہوتا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تفتیشی نے خود ثبوت اکٹھے کئے۔ نیب وکیل نے کہا کہ ہم تو گھر گھر گئے پتہ کرنے کہ کس سے کمیشن لیا لیکن کوئی نہیں ملا،سب ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے۔ فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24اپریل تک ملتوی کر دی ۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…