جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

شیخ رشید کی وصیت منظر عام پر، تمام جائیداد کس کے نام کردی؟ حیرت انگیز انکشاف‎

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی)ریلوے روڈ پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس الفاط نہیں کہ وزیر اعلی کا شکریہ ادا کروں، انہوں نے کہاکہ میری یہ خواہش تھی کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ ستر سالہ تاریخ میں ٹرین پر آیا،اس کالج نے چودہ سال لگے بہت تھکایا اس نے۔انہوں نے کہاکہ میں نے ہائی کورٹ سے اس کیس کو جیتا۔انہوں نے کہاکہ جب کالج شروع کیا تو بتایا گیا یہاں دس دس کروڑ روپے کی دکان ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمران خان کا انتخاب ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نرسنگ ہسپتال بھی عامر کیانی کے حلقے میں بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سات تعلیمی ادارے بنائے ہیں،انہوں نے کہاکہ ساری زندگی وزیر اعلی پنجاب کے مشکور رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی ساری جائیداد ان یونیورسٹیوں کے نام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ صاحب جب ہم نے پہلی خواتین یونیورسٹی بنائی اس وقت فنانس منسٹر نے کہا ہمارے پاس فنڈ نہیں۔انہوں نے کہاکہ اس یونیورسٹی میں جہلم اور اٹک سے بیٹیاں پڑھنے آتی ہیں، انہوں نے کہاکہ جس فاطمہ جناح یونیورسٹی کیلئے عوام میرا مزاق اڑاتے تھے آج انہی کے بچے یہاں زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہاکہ انگریز جہاں سے مزدور لیتا تھا وہاں ہم نے کالج کھولے۔انہوں نے کہاکہ رکشہ ڈرائیور، ڈینٹر، پینٹر اور سب کی بچیاں ٹاپ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈھوک دلال میں بھی دو منزلہ کالج بنائینگے۔انہوں نے کہاکہ سخت تنگ حالات میں بھی عمران خان نے ایک ارب روپیہ ہسپتال کیلئے دیا ۔ شیخ رشید نے کہاکہ ایم ایل ون پر دستخط کرنے جارہے ہیں اگر ہو گئے تو ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دونگا۔انہوں نے کہاکہ چار ماہ میں چار بلین کا نفع اکھٹا کیا ہے،چوبیس ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری زندگی کی کوشش ہے چوروں ڈاکوؤں اور لٹیروں سے جان چھوٹ جائے،انہوں نے کہاکہ کیانی صاحب ہمارے ریلوے کے مزدور کو ہیلتھ کارڈز دے دیں۔ انہوں نے کہاکہ کل ریلوے کا مزدور یہ نہ کہے کہ میں نے کوئی بددیانتی کی،

انہوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف سے چار اجلاس کئے عمران خان سے بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ 23 کلومیٹر سواں سے اسلام آباد تک لئی ایکسپریس وے بنانے جا رہے ہیں ،شاپنگ مال بنائینگے، آپ کو ٹیکس بھی دینا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ آپکا مشکور ہوں، زندگی میں کبھی ڈی سی یا کمشنر کے پاس نہیں گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں نہیں معلوم کہ پٹواری کسکو کہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ جس دن نالہ لئی اور ایم ایل ون بن گیا تو قوم عمران خان کو ووٹ دیگی،عمران خان کو ریل بھی ووٹ دلائیگی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…