اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کو طلب کر کے زلمے خلیل زاد کی تقریر ، کابل میں امریکی سفیر کا وزیراعظم سے متعلق متنازعہ بیان اور وزیر خارجہ مائیک پومپو کے بیان پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی تقریر ، کابل میں امریکی سفیر کا وزیراعظم سے
متعلق متنازعہ بیان اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کے بیانات پر امریکی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حکام نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں افغان عمل کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا ہمیں کسی کی لیکچر بازی کی ضرورت نہیں ۔ذرائع کے مطابق امریکی ناظم الامور کی طلبی سیکرٹری خارجہ نے کی ۔