حکومت نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کانیا نام تجویز کردیا

7  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پی آئی اے کے خسارے سے متعلق تفصیلات سینٹ میں پیش کر دیں۔ جمعرات کو ایو ی ایشن ڈویژن کی جانب سے سینٹ میں تحریری جواب میں بتایا کہ قومی ائیر لائن کو یومیہ 10 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ پی آئی اے کے قرضوں پر ماہانہ 2 ارب روپے تک سود بڑھ رہا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن نے کہاکہ پی آئی اے کے بڑے اخراجات میں ایندھن اور جہازوں کی مرمت شامل ہے۔ بتایا گیاکہ جہازوں کی لیزنگ لاگت بھی مجموعی اخراجات میں شامل ہوتی ہے۔ بتایاگیا کہ گزشتہ دس سال میں 5 ائیرلائنز کو لائسنس جاری کئے گئے۔وزارت برائے تجارت اینڈ ٹیکسٹائل کی جانب سے ایوان کوبتایاگیا کہ 2017ء میں ایران کے ساتھ تجارت کا حجم 93کروڑ 70لاکھ ڈالر رہا ۔ ایوان کوبتایاگیا کہ 2018ء میں ایران کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم 1ارب 10کروڑ ڈالر رہا۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ میرا پروگرام اچھی خبریں سنانے کا ہے ۔ علی محمد خان نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ سری لنکا سے چائے آتی ھے اور اکتیس فیصد ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے ۔ علی محمد خان نے کہا کہ سری لنکا سے چائے اور مصالحہ جات منگوائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام قائداعظم کے نام پر رکھنے کی تجویز دی ہے۔ وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ پی آئی اے کی پروازوں پر ریفرشمنٹ ختم نہیں کر سکتے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…