اسلام آباد(آن لائن)سابق آرمی چیف جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ افغانستان کو داعشستان بنانا ایک سازش ہے،امریکہ ہاری ہوئی بازی کو جیت میں بدلنا چاہتا ہے،چین نے ہماری بھرپور دفاعی مدد کی ہے،امریکہ اپنی عسکری قیادت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے،ہمیں امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لانا چاہیئے، بھارت کا جاسوسی جال بنانے میں امریکہ کا کردار ہے،افغانستان میں امن قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی دفاعی کونسل کو 12 ماہ میں کام کرنا ہو گا،
قومی سلامتی کے مسائل کے لئے کوئی ادارہ نہیں،ہمیں ایک مربوط اور آزاد پالیسی بنانی چاہئے،امریکہ سے اب تعلقات کو بدلنا ہو گا، ہم کسی بھی سازش کا بھرپور جواب دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لانا چاہیئے، بھارت کا جاسوسی جال بنانے میں امریکہ کا کردار ہے،افغانستان میں امن قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،افغانستان کو داعشستان بنانا ایک سازش ہے،امریکہ ہاری ہوئی بازی کو جیت میں بدلنا چاہتا ہے،چین نے ہماری بھرپور دفاعی مدد کی ہے،امریکہ اپنی عسکری قیادت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے