اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے گیس بل بحران سے نکلنے کے لئے اپنی خدمات کی رضاکارانہ پیش کش کر دی ۔جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ صارفین چاہیے ان کا تعلق کس اپوزیشن رکن اسمبلی سے ہے یا اسکا تعلق حکومتی رکن اسمبلی سے ہے ،اس حلقہ کے عوام ہاتھوں میں گیس بل
اٹھائے بلک رہے ہیں ،میں حکومت کو پیش کش کرتا ہوں کہ بغیر حکومت کو نقصان پہنچائے یہ مسئلہ حل کر دوں گا ۔انہوں نے قومی اسمبلی میں حکومتی طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 6ماہ میں قومی اسمبلی کی کاروائی نہیں چل سکی۔ایوان میں گزشتہ اسمبلیوں کے سپیکررہنے والے تین ارکان بیٹھے ہیں ان سے پوچھ لیں اور ریکارڈ نکال کر دیکھ لیں حکومت کا طرز عمل کیا ہوتا ہے ۔