اسلام آباد ( آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پہلے 2سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سعودی سرمایہ کاری کے خدوخال واضح کیے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پہلے 2 سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے آئل ریفائنری میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی لیکن ابھی اس کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کتنی سرمایہ کاری ہوگی، 5 سال میں ریفائنری مکمل ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سندھ اور بلوچستان میں ونڈ انرجی اور سولر انرجی میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جبکہ ان کی فوڈ اور ایگریکلچر میں بھی دلچسپی ہے، منرلز اینڈ مائنز میں بھی سعودی عرب کی کافی دلچسپی ہے۔عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ سعودی عرب نے حویلی بہادر شاہ اور بھکی پاور پلانٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے ، شروع میں انہوں نے یہ کہا کہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل ہونی چاہیے لیکن ہم نے کہا کہ پرائیویٹائیزین کے قوانین کے مطابق نجکاری ہوگی۔ اس کی کھلی نیلامی ہوگی اور اگر سعودی عرب زیادہ بولی دینے میں کامیاب ہوا تو اس کو پلانٹس دے دیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی عرب کی 20 سے 22 کاروباری شخصیات آرہی ہیں جن کی پاکستانی کاروباری افراد کے ساتھ میٹنگ رکھی ہے۔ اس سے سروسز اور آئی ٹی میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پہلے 2سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔محمد بن سلمان کے دورے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سعودی سرمایہ کاری کے خدوخال واضح کیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے پہلے 2 سال میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔