پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے 5 سال کیلئے ٹیکس ختم ،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سرمایا کاری کرنے والوں کے لئے 5 سال کیلئے ٹیکس ختم کیا گیا ہے اور باہر سے مشینری منگوانے کیلئے کسٹم فری سہولت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ وہ بدھ کے روز ہالینڈ کے سفیر اردی اسٹوائس بریکن سے گفتگو کر رہے تھے

جنہوں نے میری ٹائیم اور ہالینڈ کے صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات کی۔ سید ممتاز علی شاہ نے واضح کیا کہ سندھ قدرتی وسائل، ہنرمند افراد اور 2 بندرگاہوں سے مالامال صوبہ ہے۔ جبکہ پاکستان چائینہ اقتصادی راہداری کی وجہ سے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر نو ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم ,۔ کورنگی اور دہابیجی میں اسپیشل اکانامک زون بھی صنعتکاری کے فروخت کیلئے موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کہ سندھ صوبے میں ہالینڈ کے متعدد کمپنیاں کئے عشروں سے سرمایاکاری کر رہے ہیں جب کہ کراچی میں غیر ملکی سرمایاکاری کہ لئے بہترین ماحول بنایا جارہا ہے۔ صوبے میں سرمایاکاروں کی سہولت کے لیے ون ونڈو سہولت کا آغاز کیا جارہا ہے جہاں سے کاروبار شروع کرنے کیلئے تمام تفصیلات اور مسائل کو حل میں بھی مدد ملے گی۔ اس دوران ہالینڈ کی سفیر نے کہا کہ سندھ میں ہالینڈ کے کئے کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں اور ون ونڈو سہولت کے آغاز کہ بعد سرمایاکاری میں اضافہ ہوگا۔ ملاقات میں سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ احسن منگی، سیکریٹری لیبر رشید سولنگی , چیئرمین ایس آر بی خالد محمود سولنگی بھی موجود تھے۔ چیف سیکریٹری نیتمام مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور جرک کی روایتی تحائف پیش کئے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…