بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دستاویزی ثبوت، مراد سعید جھوٹ کے پلندوں سے سی پیک کو متنازعہ نہیں بنا سکتا ، احسن اقبال نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید جھوٹ کے پلندوں سے سی پیک کو متنازعہ نہیں بنا سکتا۔ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جواب دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کرتے ہوئے دستاویزات سامنے لے آئے ائے تھے۔

دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے۔ حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے۔ مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاوید صادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کروانے والا کون تھا؟ کیا جاوید صادق غیرملکی کمپنی کا ایجنٹ اور آپ کاف رنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے تھے؟ وزیرمواصلات مراد سعید نے مزید کہا جس معاہدے سیانکارکیا گیا، اس پراحسن اقبال کیدستخط کیوں ہیں؟ احسن اقبال نے معاہدے پر وزیر مواصلات بن کردستخط کیوں کیے؟ 259 ارب کا پی سی ون 300 ارب میں کیسے بدلاگیا؟ اور پی سی ون کی منظوری میں کابینہ اورلاڈیپارٹمنٹ کو کیوں لا علم رکھاگیا؟ مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکومت کہتی ہے کہ یہ منصوبہ سی پیک کے لئے شروع کیا جانا تھا، جب ڈیل کی گئی اس وقت سی پیک منصوبہ شروع ہی نہیں ہوا تھا۔انکا کہنا تھا کہ مراد سعید جھوٹ کے پلندوں سے سی پیک کو متنازعہ نہیں بنا سکتا۔ سی پیک منصوبے شروع سے آخر تک پاکستان اور چین کی مشترکہ نگرانی میں منظور ہوئے۔ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ جواب دوں گا۔ یہ حکومت کیچڑ اور پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کسی اور کام سے واقف نہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…