سابق حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو قانونی طریقہ کار کے مطابق اجازت نہیں دی تھی، پاکستان اب کیا کردار اداکرے گا؟شیری مزاری کا حیرت انگیز انکشاف

13  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کو قانونی طریقہ کار کے مطابق اجازت نہیں دی تھی ہم نے آکر کابینہ کے زریعے ان کو اجازت دی‘ وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم مسلمان ممالک کے آپس کے جھگڑوں میں نہیں پڑین گے بلکہ مصالحت کا کردار ادا کریں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیری مزاری نے کہا کہ ہماری وزارت 2015 میں بنی لیکن عملاً یہ کام نہیں کررہی تھی ہم نے آکر اس وزارت کو فعال کیا ہم نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہیک ہ بیورو کریٹک معاملات میں آسانی پیدا کی جائے ہم عوام مین عورتوں کی وراثت کے حوالے سے مہم چلا رہے ہیں اس سلسلے مین وکلاء کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں بچوں سے زیادتی کے معاملے پر ہم اس اسکولوں مین جارہے ہیں ہم ویڈیوز بھی دکھا رہے ہیں یہ ویڈیوز سرکاری ٹی وی سمیت دیگر چینلز پر بھی دکھائی جائیں گی۔ بچوں سے زیادتی کے معاملے پر قانون موجود ہے لیکن اس کے نفاذ کی ضرورت ہے ہمیں پولیس میں ریفارمز کی ضرورت ہے شیریں مزاری نے کہا کہ اصلاحات ضرور ہوں گی یہ بہت ضروری ہے ہم نے عوام سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے‘ فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر کچھ کہنا قابل از وقت ہوگا ہم نے حکومت میں آنے کے بعد بہت محنت سے معاشی حالات بہتر کئے ہم کرپشن کا خاتمہ کررہے ہیں پہلے مالی امداد نہ ملنے کی وجہ سے کرپشن ھی وزیراعظم کے کرپشن کے خلاف موقف کی وجہ سے ہی امداد آرہی ہے سعودی عرب اور ہماری درمیان ایم او ویوز سائن ہوں گے ہم خطے میں توازن برقرار رکھیں گے ایران کی قیادت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کی پذیرائی کی ہے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم مسلمان ممالک کے آپس میں جھگڑوں میں نہیں پڑیں گے بلکہ مصالحت کا کردار ادا کریں گے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے ٹی او آرز سے میں مکمل طور پر آگاہ نہیں ہوں تاہم میرے خیال میں یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف بنا ہے اور اچھا ہوگا کہ دیگر مسلمان ممالک بھی اس اتحاد کا حصہ نہیں پچھلی حکومت نے قانونی طریقہ کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو اجازت نہیں دی تھی ہمیں آکر کابینہ کے زریعے ان کو اجازت دینا پڑی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…