منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 13  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس40500کی نفسیاتی حدپربرقراررہا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے9ارب16کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت2.92فیصدکم جبکہ56.89فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40485پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدحکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،ٹیلیکام اورفوڈ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40839کی بلندسطح پرریکارڈ کیاگیا،تاہم معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل گئے تاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس52.17پوائنٹس کمی سے40544.11پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر348کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے131کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،198کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں9ارب16کروڑ13لاکھ83ہزار108روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر80کھرب54ارب 90کروڑ97لاکھ58ہزار173روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر16کروڑ2لاکھ41ہزار810شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت48لاکھ33ہزار70 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے7200.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت15.00روپے اضافے سے1065.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت75.00روپے کمی سے7550.00روپے اورپاک سروسزکے حصص کی قیمت52.43روپے کمی سے996.32روپے ہوگئی ۔

بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ80لاکھ92ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6.59روپے پرمستحکم اورفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ31لاکھ 500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے اضافے سے23.32روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس15.29پوائنٹس کمی سے19435.91پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس3.84پوائنٹس اضافے سے68356.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس32.75پوائنٹس کمی سے29375.37پوائنٹس پر بند ہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…