لاہور/ساہیوال(این این آئی) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سانحہ ساہوال سے متعلق اپنی تفتیش مکمل کرلی،جے آئی ٹی کی جانب سے حکومت کو19فروری تک رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی زیر صدارت رپورٹ کی تیاری کیلئے ٹیم کا پہلا باقاعدہ اجلاس ساہیوال میں ہوا
جس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے،اجلاس میں اب تک کی تفتیش اور دیگر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے 20 فروری تک رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے جبکہ حکومت کی جانب سے خلیل کے لواحقین کو 14 فروری تک رپورٹ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔