لاہور ( این این آئی) حج پالیسی 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔درخواست میاں آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت ،وزارت مذہبی امور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت 2لاکھ روپے اضافہ کردیا گیا اور حکومت کی جانب سے حج
اخراجات پر سبسڈی نہیں دی ہے جس وجہ غریب شہریوں کیلئے حج ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حج پالیسی منظوری کا ریکارڈ طلب کرے کہ حج اخراجات میں کس قانون کے تحت اضافی کیاگیا ۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک حج پالیسی 2019ء پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔