جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

6ماہ کی محنت رنگ لانے لگی ۔۔۔!!!عمران خان کو عالمی سطح پرسب سے بڑی اور زبردست کامیابی حاصل

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسائل کے حل کیلئے عوام سے براہِ راست رابطے کے بندوبست کی غرض سے وزیراعظم آفس میں قائم ’شکایات سیل‘ نے عالمی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کرلی۔بدھ کووزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شکایت سیل کو اپنی زبردست کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ مسائل کے حل کیلئے عوام سے براہِ راست رابطے کے بندوبست نے وزیراعظم آفس میں قائم میرے شکایات سیل کی زبردست کامیابی کی راہ ہموار کی ہے۔وزیراعظم نے اس کے ساتھ دبئی میں سالانہ عالمی حکومتی سمٹ اجلاس میں منعقد موبائل ایپ مقابلے کے نتائج بھی شیئر کیے جسے ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔ دبئی میں منعقد سالانہ عالمی حکومتی سمٹ اجلاس میں ہونے والے موبائل ایپ مقابلے میں 87 ممالک نے 4646 موبائل ایپلیکیشن مختلف کیٹیگریز کی پیش کیں جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل دنیا کی بہترین سرکاری موبائل ایپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر قرار پایا ، پہلے نمبر پر انڈونیشیا اور تیسرے نمبر پر امریکا کی ایپ تھیں، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی حکومت نے پاکستان کو موبائل ایپلیکیشن میں اعلیٰ سطح پر پہنچایا ۔ پاکستان سٹیزن پورٹل نے عوام سے 5 میں سے 4 اعشاریہ 5 کی ریٹنگ حاصل کی ہے اور یوں گوگل سرچ میں کیٹیگری میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، اس ایپ کو خیبرپختونخوا کی ٹیم نے مفت ڈیزائن اور تیار کرایا تھا، اسے 45 دن کے ریکارڈ دورانیے میں بنایا گیا تھا جسے 28 اکتوبر کو متعارف کرایا تھا، اس ایپ کے تحت 4 لاکھ 20 ہزار شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 2 لاکھ 50 ہزار شکایات حل کی گئیں جس کا عوام کی جانب سے 55 فیصد مطمئن ردعمل موصول ہوا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…