جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا شہباز شریف کے داماد کیخلاف مقدمے کے پیچھے نواز فیملی کا ہاتھ ہے؟سینئر تجزیہ نگار کے اہم انکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (وائس آف ایشیا) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے داماد علی عمران کا نام مختلف اسکینڈلز میں سامنے آتا رہا جس کے بعد خبر سامنے آئی کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران بیرون ملک چلے گئے ہیں۔علی عمران تاحال پاکستان نہیں آئے جب کہ انہیں اپنے خلاف قانونی مقدمات کا سامنا ہے۔

اسی حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینئیر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران خان کے خلاف مقدمہ نواز فیملی نے سمدھی کے ذریعے سے کروایا۔واضح رہے علی عمران کے نام پراربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا تھا۔علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکلے.نیب کی جانب سے پوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے داماد علی عمران کی جائیداد سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی ، جس میں علی عمران کے نام پر اربوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہوا اور علی اینڈ کمپنی میں 60 لاکھ شیئرز علی عمران کی ملکیت نکل۔.رپورٹ کے مطابق علی ٹاورایم ایم عالم روڈ پر66 دکانوں اور دفاترکے مالک بھی علی عمران ہیں جبکہ علی اینڈفاطمہ ڈیویلپرز کے ایک کروڑ شیئرز میں سے 65 لاکھ علی عمران کے ہیں اور وہ مدینہ فوڈز پروسیڈ کے ایک کروڑ 25لاکھ شیئرز کے مالک بھی ہیں. ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ اے میں دوکنال کارہائشی پلاٹ بھی علی عمران کی ملکیت میں شامل ہیں، علی پروسیڈ ڈیویلپرز، غوث اعظم ڈیویلپرز اور دیگرجائیداد میں بھی ان کا حصہ ہے جبکہ علی فوڈپروسیڈ ڈیویلپرز میں50 لاکھ شیئرز کے مالک علی عمران اور اہلیہ ہیں.

نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ گلبرگ تین میں کروڑوں مالیت کاپلاٹ اور مدینہ فیڈزمل بھی علی عمران یوسف کی ملکیت میں شامل ہے، علی عمران پرپنجاب پاورڈویلپمنٹ کمپنی کیسی ایف اوسے رشوت لینے کاالزام ہے. یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر اعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے داماد کے دست راست اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا 13 کروڑ19 لاکھ روپے علی عمران کو دیئے۔

واضح رہے احتساب عدالت نے شہباز شریف کے داماد  کی جائیدادقرقی اور تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی کو متعدد بار طلب کیا گیا تاہم وہ ملک سے فرار ہوگئے، جس کے بعد احتساب عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دے چکی ہے اور جائیداد قرق کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…