اسلام آباد(وائس آف ایشیا)وفاقی وزیر شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل جانے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے جس میں 40لوگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی پرنس اور متحدہ عرب امارات کے سربراہ سے ذاتی تعلقات بنائے ہیں۔اب دورہ سعودی عرب تاریخی ہو گا اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں تاریخ سرمایہ کاری ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا گیا۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جہاں جہاں غریب آبادی ہے وہاں ریل کی پٹری بچھاؤں گا۔گذشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان کی جگہ ہوتا تو ان حالات میں حکومت نہیں لیتا۔اورنج لائن پر 2بلین ڈالر خرچ ہے اگریہی رقم ریلوے میں لگتے تو1700کلو میٹر کی پٹڑی انقلاب لے آتی ہے اور غریب کی سواری شاہی سواری بن جاتی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا دور جرائم کی ماں تھی آصف علی زرداری کے دور کی لوٹ مار کی گھٹڑیاں ہمارے سر پر آکر گری ہیں ،انہوں نے کہا کہ لوگ گیس کے بلوں سے بری طرح متاثر اور تلملا اٹھے ہیں میں ای سی سی میں اپنا بل لے کر گیا ہوں میرا اپنا بل40ہزار آیا ہے۔ جس کے بیوی بچے نہیں صرف اکیلا ہوں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو بچانے کیلئے گرتی دیوار کے نیچے ہاتھ رکھا ہے ورنہ ہمارا سرا ستیا ناس ہو جاتا ۔انہوں نے کہا کہ3ماہ میں پرانی ٹرینوں سے20ٹرینیں چلائی ہیں20اور چلائیں گے پچھلے دور میں ریلوے میں کرپشن ہوئی، ایک ایک بلین کی مشینری لی گئی68کروڑ کا لوکوموٹیو لیا گیا کروڑوں کی تعداد میں مزدوروں نے میرا ساتھ دیا ان برے حالات میں ریلوے چلانا اتنا آسان نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، آئی ایم ایف جانے سے پہلے لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، ان حالات کے باوجود آئی ایم ایف میں جانا پڑے گا تاہم آئی ایم کی شرائط نرم ہوں گی عمران خان میں قوم کا درد ہے اس لیے وہ خود آئی ایم ایف میں گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے6ماہ میں شہزادوں سے ذاتی تعلقات بنائے عمران خان کسی ایسی چپقلش میں نہیں پڑے گا جس سے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ تلخی ہو انہوں نے کہا کہ جتنی سرمایہ کاری آئندہ48گھنٹے میں آئے گی اتنی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی ہو گی اس حکومت پر ساری دنیا اعتماد کرتی ہے۔