اسلام آباد (آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) نے ائل پائپ لائن منصوبہ کی مہنگی بولی منسوخ کرکے فرنٹیئر آئل کمپنی کو دے دی۔ بولی تبدیل کرنے سے منصوبے کی لاگت میں کل 120 ارب روپے اور سالانہ آٹھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔ نئی کمپنی 15 سال میں منصوبہ مکمل کرے گی جبکہ حکومت کو کوئی گارنٹی بھی نہیں دینا پڑے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ شیخوپورہ تا نوشہرہ 426 کلومیٹر آئل پائپ لائن منصوبے کی
بولی منسوخ کردی گئی۔ آئل پائپ لائن کا منصوبہ سابق حکومت نے دیا تھا۔ ای سی سی نے سابق حکومت کی مہنگی بولی منسوخ کردی جبکہ منصوبے کیلئے فرنٹیئر آل کمپنی کی بولی منظور کرلی ہے جس سے منصوبے کی لاگت میں 120 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ نئی منظور شدہ بلوں میں حکومت کو کوئی گارنٹی نہیں دینا پڑے گی۔ فرنٹیئر آئل کمپنی 15 سال میں منصوبہ مکمل کرے گی۔ بولی تبدیل کرنے سے آٹھ ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔ جبکہ پرنای بولی کی طرح حکومت منصوبہ کیلئے زمین کی قیمت بھی ادا نہیں پڑے گی۔