بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

فون کال پر شہریوں سے اکاؤنٹ نمبر اور ڈیٹا حاصل کرنیوالے فراڈیوں کیخلاف کارروائی شروع، سٹیٹ بینک نے عوام کو نئی ہدایات جاری کردیں

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مرکزی بینک نے فون کال پر شہریوں سے بینک اکاؤنٹ نمبر اور ڈیٹا حاصل کرنے والے فراڈیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فون پر خود کو بینک اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے افراد کے نمبرز فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو دئیے جائیں گے جن کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔مرکزی بینک نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ فون پر اپنے اکاؤنٹ سے متعلق

کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہ کریں۔اگر آپ کو ایسی کال موصول ہوتی ہے جس میں کال کرنے والا خود کو بینک اہلکار ظاہر کرکے اکاؤنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اس کی کال کاٹ دیں اس کے بعد اسٹیٹ بینک کے کنزیومر پروٹیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے شکایت درج کریں۔اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی شکایت آن لائن یا فون پر موصول ہونے والی کال کے بارے میں آگاہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…