اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے اٹھائے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں‘ جنوری 2019میں برآمدات اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے‘حکومت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی استحکام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی استحکام تحریک انصاف کی حکومت کے اٹھائے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تجارتی خسارے میں 1ارب ڈالر
کی کمی آئی اور جنوری 2019میں گزشتہ سال کی نسبت برآمدات اضافہ اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی خدمات کا خسارہ بھی کم ہوکر 800ملین رہ گیاہے کہ جبکہ جولائی 2018 سے جنوری 2019میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 12.2فیصد اضافہ ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح ہمارے بیرونی اکاؤنٹس میں ہماری اقتصادی میں واضح بہتری ہماری اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔