پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کیلئے عالمی سطح پر اعزاز،پاکستان سیٹیزن پورٹل اپلیکیشن ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں ایسی پوزیشن کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کیلئے عالمی سطح پر اعزاز،پاکستان سیٹیزن پورٹل اپلیکیشن ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،87 ممالک سے 4 ہزار 646 اپلیکیشن مقابلے کے لئے بھیجے گئے۔فائنل مقابلے کے لئے 21 اپلیکیشنز کو 7 مختلف کٹیگریز میں منتخب کیاگیا۔ہر کیٹیگری میں تین تین اپلیکیشنز کے مابین مقابلہ کیا گیا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل کا انتخاب سرکاری امور و عوامی فلاح و بہبود کے لئے بنائے گئے اپلیکیشن میں ہوا،پچھلے سال عالمی مقابلے کا فاتح انڈیا تھا۔ حکام کے مطابق مقابلے کے لئے شارٹ لسٹ ہونا بھی پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان سیٹیزن پورٹل اپلیکیشن کو لانچ ہوئے ابھی 100 دن ہی گزرے ہیں جسے ابتدا ہی میں عالمی اعزاز حاصل ہوا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل آئی ٹی شعبے میں دنیا بھر کے لئے ایک نیا موضوع بن گیا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل گوگل پلے سٹور پر دنیا کے 7 بہترین ایپلیکیشنز کیٹیگری میں داخل ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پراڈکٹیویٹی میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔دنیا بھر سے لوگ پاکستان سیٹیزن پورٹل سرچ کررہے ہیں،عوام کی طرف سے ایپلیکشن کو 28 ہزار سٹارز ملے ہیں اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے رجسٹریشن کی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…