جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں علیٰ عہدے پر فائز شخصیت نے خاتون افسر کوتعلقات قائم نہ کرنے پر ذاتیات کا نشانہ بناڈالا،افسوسناک انکشافات

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں ایک اور خاتون افسر کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے (ر) نامی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ نے ڈی جی پروٹوکول و تعلقات عامہ وسیم اقبال کے خلاف محتسب انسداد ہراسیت کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈی جی پروٹوکول نے تعلقات قائم نہ کرنے پر میرے آے سی آرز خراب کردیں

درخواست میں کہاگیا ہے کہ پہلے بھی میری اے سی ارز دبائی رکھی تھی اور مسلسل خصوص تعلقات قائم کرنے زور دیتا رہامیرے انکار پر مجھے دھمکیاں دیں اور آے سی آرز خراب کردی جس سے میری ترقی کا عمل متاثر ہوا ہے انہوں نے محتسب برائے انسداد حراسیت کو انصاف دلانے کی درخواست کی ہے اس سلسلے میں جب خاتون سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ اس حوالے سے اعلی سطحی فورم سے رجوع کرچکی ہوں انھیں اس بارے میں فیصلہ کرنے دیں اس حوالے سے جب وفاقی محتسب برائے ہراسیت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ ماتحت افسر کی درخواست پر ڈی جی پروٹوکول و تعلقات عامہ وسیم اقبال سے بیس فروری تک جواب مانگ لیا ہے جبکہ گذشتہ روز ڈی جی پروٹوکول کی جگہ ان کے وکیل محتسب برائے ہراسیت کے دفتر میں پیش ہوا او ر جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے جبکہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو بھی اگاہ کردیا گیا ہے اس حوالے سے ترجمان قومی اسمبلی نے بتایاکہ یہ فریقین کا انفرادی معاملہ ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کی ایک خاتون سیکیورٹی اہل کار نے سابق سارجنٹ ایٹ ارمز پر ہراساں کرنے کا الزام لگا یا تھا جس پر سابق سپیکر نے تحقیقات کے بعد سارجنٹ ایت ارمز کو فارغ کردیا تھا۔  ایک اور خاتون افسر کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…