لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے دائر متفرق درخواست پروفاقی حکومت اور چیئرمین واپڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28فروری کو جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ
ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔عدالت نے 2012 میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔اس حوالے سے عدالت حکم دے۔