اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

فروری کے پہلے عشرے کے دوران مہنگائی کی شرح میں انتہائی تشویشناک اضافہ ،کم آمدنی والے افراد کے ہوش ہی اُڑ گئے

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی) رواں مالی سال کے آٹھویں ماہ (فروری)کے پہلے عشرے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، آلو، پیاز ،کیلے، گندم، آٹا ،دال ماش،چنے کی دال ،مسٹرڈ آئل ،مٹن ،بیف، ویجی ٹیبل گھی ،چینی ،سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔زندہ مرغی، انڈے، گڑ ،لہسن ،خوردنی تیل، دال مونگ ،دال مسور ،چائے، سرخ مرچ ،پیٹرول،

ہائی سپیڈ ڈیزل، ایل پی جی ، سمیت 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، تازہ دودھ ، دھی،ملک پاڈر،باسمتی چاول ،اری چاول ،سگریٹ ، صابن ، سمیت 28 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12ہزار ، 12ہزار تا 18ہزار، 18ہزار تا 35 ہزار اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.33، 0.34 ،0.30 اور 0.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…