پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتیں ڈٹ گئیں ،اگر شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو حکومت کیخلاف ملکرکیا کرینگے؟دھماکہ خیز اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کے حق میں ڈٹ گئیں اور واضح کیا ہے کہ اگر شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو حکومت ایوان کی کارروائی نہیں چلا سکے گی،ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے اور ٹیبل پر کھڑے ہو جاتے تھے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر تو دکھائے؟اگر تحریک لائی گئی تو حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی

نہیں چلا سکے گی۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ کو چلانے کی کوشش کی۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے اور ٹیبل پر کھڑے ہو جاتے تھے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑیگا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان اسمبلی کو کنٹینرکی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اسمبلی میں بھی کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام، لڑائیوں میں الجھانا چاہتی ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات پاکستان کی تذلیل ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف چیف سے ملاقات کی ماضی میں کوئی مثال موجود نہیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تذلیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ کشکول توڑنے اور خود کشی کا اعلان کرنے والا خود آئی ایم ایف کے سامنے پیش ہوا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت نے سپیکر اسد قیصر کو پریشان کر دیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ سپیکر کو کمیٹی ارکان کی ردو بدل کا اختیار نہیں، صرف پارٹی کی درخواست پر ردو بدل کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم حکومت کو بلیک میل کر کے فائدہ لے گی،ایم کیو ایم کی تاریخ ہے کہ موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتے نہ سمجھیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…