پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ممکن ہے کلین چٹ دینے کیلئے گرفتارکیا گیا ہو،علیم خان کس وجہ سے مشہور ہیں؟پرویزمشرف نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ممکن ہے علیم خان کوکلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو، یہ بھی ممکن ہے علیم خان کو دوسرے کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کیلئے گرفتارکیاگیاہو،علیم خان ڈبل شہرت کے حامل ہیں،ایک طرف لوگ تعریفین اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں،عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان ہمیشہ کہتا تھا کہ ن لیگ پانچ سال حکومت میں رہی مجھے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔

علیم خان کے بعد اگر کسی اور شخصیت پر ہاتھ ڈالا گیا تو اچھا ہے۔علیم خان کی کرپشن کے حوالے سے ڈبل شہرت ہے۔ایک طرف لوگ تعریفین اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں۔ عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے علیم خان کوکلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو، یہ بھی ممکن ہے کہ علیم خان کو اس لیے گرفتار کیا گیا تاکہ دوسرے مزید لوگوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔کیونکہ پی ٹی آئی پر الزام تھا کہ اپنے لوگوں کو پکڑا نہیں جارہا ہے۔ اس لیے حکومت نے اس الزام کو وائٹ واش کردیا ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پرویز مشرف نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر کے سوال پر کہا کہ انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ اور یہ کن کیسز میں ملوث ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے پی اے سی کا چیئرمین بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب شہبازشریف کو پی اے سی چیئرمین بنایا گیا تو میں بھی حیران تھا۔پرویز مشرف نے ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر کیلئے بہت بڑی ٹف جاب ہے۔ایک بندے کو لگا کرپھر اس کونکالنا بہت مشکل کام ہے۔ میں نے اپنے دور میں گورنرز بھی تبدیل کیے۔ لیکن جب میں گورنرز تبدیل کرتا تھا توایک بار اس کو پیغام بھجوا دیتا تھا۔ پھر اس کو بلا کر بتا دیتا تھا کہ آپ کو تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔اس لیے یہ مشکل ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…