بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان میثاق جمہوریت سائن کریں ،ہمارے لیے الگ اور پنجاب کےلئے الگ قانون ہے، وزیراعلی سندھ نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے لیے ایک قانون اور پنجاب میں الگ ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہٹا دیا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر سندھ میں ہم ایسی بات نہیں کرسکتے۔ پیر کو سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ

ارشاد رانجھانی قتل میں پولیس بھی ملوث ہے، سندھ پولیس اسٹیٹ نہیں ہے، یہاں عوام کی حکمرانی ہے۔ جس جس پر ایف آئی آر ہے بندوق اٹھائیں اور مار دیں، چور یا ڈکیت کو گرفتار کیا جاسکتا تھا لیکن انسانیت مر گئی ہے، جو پولیس افسران واقعہ میں ملوث ہوئے ان کے خلاف خود ایف آئی آر درج کراو ¿ں گا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاحات کے لیے کام کررہے ہیں جب کہ وفاقی حکومت مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی، ہمارے لیے ایک قانون اور پنجاب میں الگ ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہٹا دیا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر سندھ میں ہم ایسی بات نہیں کرسکتے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس ایوان سے پولیس قوانین میں تبدیلی لائیں گے، پولیس گولیاں لگنے والے کو اسپتال کے بجائے تھانے لے جاتی ہے، ارشاد رانجھانی قتل کے واقعے نے مجھے ہلا دیا ہے، پولیس کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، پولیس انسان بنے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ ہمیں پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں دی گئی عمران خان پہلے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے میثاق جمہوریت سائن کریں پی اے سی کی سربراہی دینے کو تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…