اسلام آباد (این این آئی)تجارتی خسارہ، درآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گیا،مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب 26 کروڑ 40 ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 9 اعشاریہ 66 فیصد کم ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری برآمدات 13 ارب 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 2 اعشاریہ 24 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 7 ماہ میں درآمدات کا حجم 32 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 5 اعشاریہ 17 فیصد کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2019 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2019 میں برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں درآمدات 4 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2018 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ میں تجارتی خسارہ 31 اعشاریہ 74 فیصد کم ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2019 میں برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ درآمدات میں جنوری 2018 کے مقابلے میں 19 فیصد کمی ہوئی۔