اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین واپڈا جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بتایا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر میں پچاس سال کی تاخیر ہے،ڈیم پانچ سال میں مکمل ہوگا۔ پیر کو سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ سیتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر سے پشاور کیلئے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو جائےگا۔
رکن کمیٹی سینیٹر یوسف بادینی نے کہا کہ ڈیسکون کمپنی بلوچستان میں بارہ ارب کا ڈیم تو بنا نہیں سکی،مہمند ڈیم کیسے بنائے گی؟ کمیٹی ارکان نے کہا کہ کمپنی بلوچستان میں گروک ڈیم بھی نہیں بنا سکی۔ واپڈا حکام نے بتایا کہ آج بھی ڈیسکون کو نمبر ون کمپنی ہے،اگر کوئی کمپنی دوسرے منصوبے مکمل نہ کر سکے تو اسے نئے ٹھیکے دینے سے نہیں روکا جا سکتا۔ بعد ازاں آج کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔