بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

مالی سال 19ء کے پہلے سات ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے کتنے ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19ء کے پہلے سات ماہ میں 12774.02ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں 11383.47ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق جنوری 2019ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1743.25ملین ڈالر رہی جو دسمبر2018ء کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم جبکہ جنوری 2018ء کے مقابلے میں6.4 فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک جنوری 2019ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین

کے ملکوں سے بالترتیب 403.92 ملین ڈالر، 352.12ملین ڈالر، 272.32ملین ڈالر، 295.13ملین ڈالر، 166.50 ملین ڈالر، اور 42.89ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ جنوری 2018ء میں ان ملکوں سے آنیوالی رقوم بالترتیب 383.91ملین ڈالر، 351.58ملین ڈالر، 223.94ملین ڈالر،235.10ملین ڈالر، 186.33ملین ڈالر اور 56.4 ملین ڈالر تھیں۔ جنوری 2019ء میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنیوالی ترسیلات زر مجموعی طور پر 210.36 ملین ڈالر رہیں جبکہ جنوری 2018ء میں ان ممالک سے201.46 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…