اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

نیب چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنگ کر رہا ہے ،تحریک انصاف بھی پریشان، اپوزیشن جماعتوں کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

datetime 10  فروری‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی کارکردگی میں بہتری کے لیے سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے شکایت آرہی ہیں کہ نیب چھوٹی چھوٹی باتوں پر تنگ کر رہا ہے نیب کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے میں نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے (ق) لیگ اور

تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں ہمارا اتحاد مزید مضبوط ہوگاپرویز الہٰی اسپیکر کی حیثیت سے اہم کردار ادا کررہے ہیں بہت جلد صوبائی اور وفاقی کابینہ میں (ق) لیگ کے مزید ارکان شامل کیے جائیں گے ہوں گے پنجاب میں (ق) لیگ کے دو وزراء کام کررہے ہیں اپوزیشن کی کوشش ہے کہ رکاوٹیں ڈالیں تاکہ حکومت کامیاب نہ ہوسکے،نعیم الحق نے کہا کہ ہم چوہدری شجاعت حسین کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے، اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا ہم نے متحد ہو کر چلنے کا عہد کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…