اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

حکومت بُری طرح پھنس گئی،ق لیگ کے بعدحکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے ،بڑی شرط عائد

datetime 10  فروری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)حکومتی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بھی رکن قائمہ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کریگا۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے

اجلاس طلب کرلیا جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے اور پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے یا علیحدگی کا فیصلہ کیا جائیگا۔ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو شماریات کی قائمہ کمیٹی کی پیش کش کی تھی تاہم رابطہ کمیٹی نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے توانائی، داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے حکومت اور وزیراعظم کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…