اسلام آباد (این این آئی)لیسکو کے سب سے زیادہ 546 افسر بجلی چوری میں ملوث نکلے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اپنے افسر 92 کروڑ کے بجلی چور، پاور ڈویژن اپنے بجلی چور افسروں کو سزا دینے کی بجائے خاموش، 581 انکوائریاں التوا کا شکار ہیں۔ دستاویز کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 581 افسر بجلی چوری میں ملوث ہیں، ان پر مالی بے ضابطگیوں، غیر معیاری میٹرز
اور زائد بل بھیجنے کے بھی کیسز ہیں جن کمپنیوں کے اندر بجلی چوروں کیخلاف انکوائریاں تاخیرکا شکار ہیں ان میں لیسکو کے 546، گیپکو کے 25 اور این ٹی ڈی سی کے پانچ افسران شامل ہیں۔میپکو کے ایک اور پیپکو کے 4 افسران کے خلاف انکوائریاں بھی زیر التوا ہیں۔ وزارت بجلی کی نرالی منطق یہ ہے کہ انکوائریاں سرد خانے میں نہیں ڈالیں بلکہ مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔