بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

قادیانیوں کو کھلی چھٹی ،سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی و معاش طور دیوالیہ کردیا اور خود در بدر بھیک مانگ رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے، قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علماء کرام کی قربانیوں کی وجہ سے سامراجی قوتوں سے آذادی ملی، اپنے اکابر کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے سامراج کے ایجنٹوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی.  ملک بھر ملین مارچ میں عوام کی والہانہ شرکت حکمرانوں کی غیر اسلامی اقدامات پر عدم اعتماد ہے۔ وہ پشاور میں مولانا بجلی گھر مرحوم کی یاد سالانہ کانفرس سے خطاب کررہے تھے کانفرنس سے قاری عزیز الرحمان، مولانا انوارالحق ،مفتی کفایت اللہ،مفتی شہاب الدین پوپلزئی، عبدالجلیل جان اور مفتی محمد قاسم بجلی گھر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے۔ ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے، قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بیوقوف بنارہی ھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اسلامی دشمنی کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان عمل میں اتر چکے ہیں۔ سندھ پنجاب بلوچستان اور خیبر پختون خواہ کے ملین مارچ کے بعد اسلام آباد کا ملین مارچ حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیگی انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو اقتصادی و معاش طور دیوالیہ کردیا اور خود در بدر بھیک مانگ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ریاست مدینہ کا نام لیکر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے، قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے کر حکمران مغربی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…