پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

سقوط ڈھا کہ جیساسا نحہ پیش آ سکتا ،مسلم لیگ ن نے حکومت کو خبردارکردیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)پنجاب کے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کو قید کی حا لت میں کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہو نگے ،سابق وزیر اعظم کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جا ئے ،وزیر اعظم کے پاس کسی قسم کا این آر او دینے کا اختیار ہی نہیں،18ویں ترمیم ختم کی گئی تو سقوط ڈھا کہ جیسے سا نحہ پیش آ سکتا ہے ،پاکستان ایسے کسی سا نحہ کا متحمل نہیں ہو سکتا،

ہمیں ڈیل چا ہیے اور نہ ہی ڈھیل ،حکو مت کے ہر ظلم کا ڈٹ کر مقا بلہ کر یں۔ گز شتہ روز یہا ں میڈ یا گفتگو تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مقدمات نیب میں ہیں ،ہم جا نیں اور نیب جا نے، نہ پہلے کبھی این آراو مانگا اور نہ ہی اب مانگیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صو بوں کے حقوق پر ڈا کہ ڈا لنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،18ویں ترمیم کو ختم کر نے کی کوشش کی گئی تو سقوط ڈھا کہ جیسا ایک اور سا نحہ پیش آسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اتنا خطرہ بیرو نی طا قتوں سے نہیں جتنا اندرونی طا قتوں سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پوری دنیا کے دباؤ کے با وجود ایٹمی قوت بنا نے والے نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر سیاست کے آؤٹ کر نے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سات بار میاں نواز شریف کی خیرات سے ایم این اے اور وزیر بنا ۔پنڈی کا شیطان ذا تی طور پر بی ڈی ایم ممبر بھی نہیں بن سکتا اب تو ابلیس بھی پنڈی کے شیطان سے مشورہ کر کے اپنے مشن پر جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف 156ووٹوں سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنا ہے ،پی ٹی آئی حکو مت سرف 4ووٹوں کی بیسا کھیوں کے سہارے کھڑی ہے ،عمران خان کی حکو مت کسی دھکے کی ضرورت نہیں ہے شیخ شید کوپبلک اکا ؤنٹ کمیٹی میں شا مل کر کے متنا زعہ بنا یا جا رہا ہے ،عمران خان اگر میاں شہباز شریف کو پبلک اکا ؤنٹ کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹا سکتا ہے تو ہٹا دے ۔انہوں نے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکو مت بنی ہے اس وقت سے اپوزیشن کو دھمکیاں آ رہی ہیں اپوزیشن کے خلاف انتقا می کاروائیاں کی جا رہی ہیں را نا ثناء للہ خاں نے حکو مت واضح کیا کہ ہمیں ڈیل چا ہیے اور نہ ہی ڈھیل حکو مت کے ہر ظلم کا ڈٹ کر مقا بلہ کر یں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…