جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

سندھ سے بھی پیپلزپارٹی کا صفایا؟ پی ٹی آئی حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ صوبے بھر میں ہلچل مچ گئی

datetime 10  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لا ئن )وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنائے گی ‘ پی پی ناقص کارکردگی کی وجہ سے محدود ہو کر رہ گئی‘این آر او کسی کیلئے بھی نہیں‘غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملکی معاشی صورتحال ٹھیک ہو جائیگی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سندھ تک محدودہوکر رہ گئی ہے ،آئندہ انتخابا ت میں پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکو مت بنا ئے گی ،لیاری میں پی ٹی آئی امیدوارنے بلاول کوبدترین شکست دی۔انہوں نے کہا کہ این آراوکسی کیلئے نہیں ہے عمران خان ملک سے کر پشن کا خاتمہ کر یں گے کسی کو این آر او نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعدسرمایہ کاروں نے پاکستان کارخ کرلیا، پچھلے 6ماہ میں ملک میں ریکارڈ سطح پر سرما یہ آئی وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو دیکھتے ہو ئے بیرون ملک مقیم پا کستانی سرما یہ کا ر بھی واپس آرہے ہیں جبکہ غیر ملکی سرما یہ کا ر بھی پا کستان کا رخ کر رہے ہیں جس سے ملک میں روز گار بھی بڑھے گا اور معیشت بھی ٹھیک ہو جا ئیگی ۔ انہو ں نے کہا کہ 300 افسران کوبدترین کارکردگی پرفارغ کردیا،بجلی چوری کے 18 ہزارسے زائد مقدمات درج کئے گئے،1700سے زائدبجلی چوروں کوجیل بھیجا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…