پشاور( آن لائن ) پشاور ریپڈ بس منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق منصوبے کے افتتاح میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کا ماس ٹرانزٹ منصوبہ اختتامی مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا افتتاح 23 مارچ کو کیا جانا ہے تاہم تعمیراتی کام میں تاخیر کے باعث منصوبے کا صرف ایک فیز کا افتتاح کیا جائیگا، رپورٹ کے مطابق حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کا دیگر
تعمیراتی کام ابھی بہت زیادہ ہے جو فیز ون کے افتتاح کے بعد تعمیراتی کام ساتھ ساتھ جاری رہے گا ، رپورٹ کے مطابق منصوبے کے لیے استعمال ہونے والی بسوں کی کھیپ بھی پشاور پہنچ چکی ہے تاہم ان بسوں کو بھی کھلے میں کھڑا کر دیا گیا کیونکہ بسوں کی پارکنگ کے لیے تیار ہونے والا ڈپو تاحال زیر تعمیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے میں 10 سے زائد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔روٹ کے ساتھ ساتھ لین کی سٹک تاحال تعمیر نہیں کی جا سکیں۔