فیصل آباد (نیوز ڈیسک) 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ،تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں سمندری روڈ منظور سائزنگ والی گلی میں گھر سے دودھ لینے کیلئے جانے والی 7 سالہ بچی رابعہ کو دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی نعش ملحقہ انڈسٹری کے اندر بوری میں لپیٹ کر رکھ دی‘ پولیس نے مقتولہ کے والد لیاقت کی مدعیت میں اغوا، قتل کی دفعات کے تحت دو ملزمان سلیم اور زاہد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ملزمان
کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، سات سالہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ دودھ فروش سلیم نے دودھ کی بقایا رقم میں دس روپے واپس نہیں دیے تھے، بچی دکاندارسے بقایاپیسے لینے گئی تھی جس کے بعد وہ واپس نہیں آئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے بچی کو دس روپے واپس دینے کے بہانے دوبارہ واپس بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق ملزم فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔