بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

ڈاکٹروں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان، تمباکو نوشی پر عائد گناہ ٹیکس سے حاصل شدہ 32ارب روپے کہاں خرچ کئے جائیں گے؟بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن )وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے صحت کے بجٹ میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو نوشی پر عائد گناہ ٹیکس سے حاصل ہونے والے 32ارب روپے صحت پر خرچ کئے جائیں گے اسلام آباد میں10ارب روپے کی لاگت سے نرسنگ یونیورسٹی اور20ارب روپے کی لاگت سے3نئے بڑے ہسپتالوں کی تعمیر کئے جائیں گے ینگ ڈاکٹروں کو7لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پر چیک اینڈ بیلنس کے لئے سینئر ترین ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 12ویں کانوکیشن سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میڈیکل لائن بدقسمتی اور مصیبت سے شروع ہوتی ہے والدین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں جو اپنے بچوں کو میڈیکل کے شعبے میں بھیجتے ہیں ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز عجیب مصیبت میں ہوتے ہیں سہولیات کے فقدان کی ایک وجہ یہ ہے کہ پی ایم ڈی سی اپنا کام ٹھیک طرح سے نہیں کر رہی اس حوالے سے سینئر ترین ڈاکٹروں کا بورڈ بن رہا ہے امید ہے مسئلہ جلد حل ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرکی یہ شکائیت عام ہے کہ انکو کام کرنے کا معاوضہ نہیں ملتا یہ ایک ظلم ہے سپریم کورٹ کا بہت اچھا فیصلہ تھا جس میں یونیورسٹیوں نے ان کا معاوضہ ادا کرنا ہے حکومت کی اولین ترجیح کبھی بھی صحت نہیں رہی مگر ابھی ہم کام کر رہے ہیں اسلام آباداور راولپنڈی میں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق خاص طور پر صحت پر کام ہو رہا ہے کرکٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے صحت کے اقدامات پر توجہ دیتے ہوئے کینسر ہسپتال بنایابدقسمتی سے یہاں مسئلہ یہ ہے یہاں نرس کم اور ڈاکٹر زیادہ ہیں اسلام آباد میں 10 ارب کی لاگت سے نرسنگ یونیورسٹی بنا رہے ہیں 3 مزید ہسپتال بنانے جا رہے ہیں ہسپتالوں کے پلاٹس پر بھی قبضہ ہو چکا تھا

وزیراعظم رات کو اچانک آئے لیکن پروفیسر عمر کی بات کی تائید نہیں کرتاکیونکہ ہسپتالوں کے حالات اچھے نہیں تھے وزیراعظم نے دیکھاایک ایک بستر پر3،3 مریض موجود تھے ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجرا کیا گیا اس میں 7 لاکھ روپے تک کا علاج ہو سکے گا20ارب روپے سالانہ رکھے گئے ہیں جو صرف اسی مقصد کیلئے ہیں میرے آفس میں میڈیکل کے طلباء آتے ہیں تو رو رہے ہوتے ہیں اسی لئے نیا بورڈ بنایا جا رہے ہیں جو پی ایم ڈی سی کو دیکھے گاڈاکٹروں کیلئے 1 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے سابقہ دور کی وجہ سے ہم یومیہ 2 ارب سود کی مدمیں دے رہے ہیں یہ رقم انسانوں پر نہیں لگائی گئی

سکولوں یا ہیلتھ پر نہیں لگائی گئی ہم آپ کو جوابدہ بھی ہیں اور یہ سن کر کے دکھاینگے آپ کو حکومت کی مکمل سپورٹ حاصل ہو گی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ کامیاب گریجویٹس نے ایک سنگ میل عبور کیااس سے آپ کی ذمہ داری اور بھی بڑھ جائے گی آج کی میڈیکل یونیورسٹی پہلے کی میڈیکل یونیورسٹی سے یکسر مختلف ہے،پنجاب بھر میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا نے اپنا نام بنایا1975میں اسی یونیورسٹی میں داخلہ لیا یہاں سے ایم بی بی ایس کیا اور اب یہاں پر وائس چانسلر ہوں،یہاں سے پاس ہونے والے طلبا نے پاکستان سے باہر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا علمی ترقی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے حکومت ہمارے معاشی مسائل کے حل میں مدد کرے نوجوان نسل وزیراعظم کو اپنا رول ماڈل لیں20 سالہ جدوجہد کے بعد وزیر اعظم نے ایک پارٹی کو اقتدارتک پہنچایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…