جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عبدالکلام آزاد پہلے دن سے پلان بنائے بیٹھے تھے پاکستان توڑنا ہے ،نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دینگے ، آصف علی زرداری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈو آدم (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے، تمام صوبے ہمارے ساتھ ہیں، یہ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے،مولانا عبدالکلام آزاد پہلے سے پلان بنائے بیٹھے تھے پاکستان توڑنا ہے اور بعد میں بنگلہ دیش بنا لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کنجوس آدمی ہے یہ پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں اور بینکر سے جب پیسہ مانگا جائے تو کہتا ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں،

ہم نے گڑھی خدابخش کی مٹی کی قسم کھائی ہوئی ہے کہ لڑتے رہیں گے۔بی بی کے قول پر چلتے رہیں گے۔۔ ٹنڈو آدممیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے لڑتے آرہے ہیں اور یہ جنگ لڑتے رہیں گے، یہ پاکستان آج کے لوگوں نے نہیں بنایا بلکہ ہمارے بزرگوں نے بنایا اور یہ ملک جنگ سے نہیں ڈائیلاگ کے ذریعے حاصل کیا گیا۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد سوچی سمجھی سازش کے تحت خون ریزی کی گئی اور نیا بنگلہ دیش بنایا گیامولانا عبدالکلام آزاد 30 برس قبل پلان بنائے بیٹھے تھے کہ پاکسان کو توڑنا ہے اور بعد میں بنگلہ دیش بنا لیکن اب کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے۔ زرداری نے کہا کہ یہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈھونگ رچائے بیٹھے ہیں اب سول ایوی ایشن کا کنٹرول بھی اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے قائد اعظم محدم علی جناح میرے بزرگوں کے اسکول میں پڑھے انہوں نے مذاکرات سے پاکستان حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سندھی میں تقریر اس لیے نہیں کرتے کیونکہ سننے والوں کو سمجھ نہیں آتی۔ جنگ ان کی ہم سے ہمارے وسائل پر ہے بلکہ پورے پاکستان کے وسائل پر ان سے جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو لڑتے رہے ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم نے بھی یہی بجٹ چلایا تھا اور سب کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا کیونکہ ہماری سوچ غریب عوام ہے۔ہمین عوام کی فکر ہے اور ان کو اپنے محلات کی فکر ہے 1988 ء کے بعد سندھ بہت ترقی کر چکا ہے

ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کنجوس آدمی ہے کیونکہ پیشے کے اعتبار سے بینکر ہے او ربینکر سے جب پیسے مانگے جائیں تو وہ کہتا ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ہم نے گڑھی خدابخش کی مٹی کی قسم کھائی ہوئی ہے کہ لڑتے رہیں گے۔بی بی کے قول پر چلتے رہیں گے۔ یہ بیوقوف ہیں،ان کی ٹانگیں ڈگمگا رہی ہیں، ہم نے ججز، فوج، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اسی بجٹ میں 100فیصد اضافہ کیا،پیپلزپارٹی کی سوچ غریبوں کی ہے،جبکہ ان کی محلوں کی سوچ ہے۔ہم اپنے حق کیلئے لڑیں گے ۔اس حق میں پنجاب ، جنوبی پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہبی بی کہا کرتی تھیں کہ سندھ جاتی ہوں تووہاں کے غریب کی نوکری کی آواز مجھے پیٹ سے آتی ہے۔سندھ والے پیٹ سے بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…