منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سندھ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ایک اور اہم شخصیت کو کو دل کی تکلیف کے باعث معائنے کیلئے آر آئی سی راولپنڈی منتقل کردیاگیا

datetime 9  فروری‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی)سندھ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اسلم مسعود کو دل کو تکلیف کے باعث معائنے کیلئے آر آئی سی راولپنڈی منتقل کردیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں بیرون ملک سے گرفتار اسلم مسعود کو دل کی تکلیف کے باعث ایف آئی اے ٹیم نے معائنے کیلئے آر آئی سی منتقل کردیا گیا،ملزم کو راہداری ریمانڈ کیلئے آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنا تھا۔یاد رہے کہ جعلی بینک اکانٹس کے الزام میں انتہائی مطلوب اسلم مسعود سعودی عرب سے پاکستان پہنچے

تھے کہ انہیں ایف آئی اے نے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا۔ اسلم مسعود کو انٹر پول نے پاکستان لانے میں مدد فراہم کی، انہیں اکتوبر 2018 میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹر پول نے گرفتار کر لیا تھا۔اسلم مسعود سابق صدر آصف علی زرداری کے اکاوئنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں اور ان پر 107 جعلی بینک اکانٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان آنے کی مشروط رضا مندی ظاہر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…